پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال

ویب ڈیسک  بدھ 30 مارچ 2016
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے، ذرائع، فوٹو؛ فائل

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے، ذرائع، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے کی سفارش کردی جس کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کےمطابق یکم اپریل سے پیٹرول 3.07 پیسے، ہائی اسپیڈل ڈیزل 1.52 پیسے، مٹی کا تیل 3.97 پیسے، ہائی آکٹین 4.65 پیسے اور لائٹ ڈیزل 4.88 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے تاہم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔