نویں آئیڈیاز کی اسٹیرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس

بزنس رپورٹر  جمعرات 31 مارچ 2016
لے آؤٹ،انتظامی ضروریات،ٹریفک انتظام، مواصلاتی ڈھانچے اور متعلقہ سہولتوں پربریفنگ فوٹو: ایکسپریس/فائل

لے آؤٹ،انتظامی ضروریات،ٹریفک انتظام، مواصلاتی ڈھانچے اور متعلقہ سہولتوں پربریفنگ فوٹو: ایکسپریس/فائل

 کراچی:  کراچی کے ایکسپو سینٹر میں22 سے 25 نومبر 2016کو نویں بین الاقوامی ڈیفنس نمائش اور سیمینار(آئیڈیاز) کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس سلسلے میںنویں آئیڈیاز کی اسٹیرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کوایکسپو سینٹر میں ہوا جس کی صدارت ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈی ای پی او) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آغا مسعود اکرم نے کی، اس موقع پر انھوں نے کہاکہ آئیڈیاز نے دوست قوموں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، بھروسے، دوستی اور تعاون کو فروغ دینے میں نام پیدا کیا ہے۔

بین الاقوامی دفاعی منڈیوں میں مستحق اور اچھی شہرت حاصل کرنے کے بعد ہم امید کرتے ہیں کہ اس سال بھی ہم عالمی درجے کی نمائش کا انتظام کرنے میں اپنا اعزاز برقرار رکھیں گے۔ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں، مسلح افواج، متعلقہ سرکاری محکموں کے نمائندوں، ڈی ای پی او کے افسران اور بدر ایکسپو نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران آئیڈیاز2016کے دوران مختلف سرگرمیاں انجام دینے کے لیے ذمے دار محکموں کو ایکسپو سینٹر پر لے آؤٹ اور انتظامی ضروریات، ٹریفک کے انتظام، مواصلاتی ڈھانچے اور متعلقہ سہولتوں وغیرہ سے آگاہ کیا گیا۔ ڈی ای پی او نے مختلف محکموں سے درکار تعاون اور سہولت کی تفصیلات پر بھی روشنی ڈالی۔ متعلقہ محکموں کے تمام نمائندوں نے تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی مکمل مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔ کراچی سٹی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ ایونٹ کے دوران شہر کی ظاہری حالت کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔