12 بمبارافغانستان سے داخل، بڑے شہروں میں حملے کر سکتے ہیں

افتخار چوہدری  ہفتہ 23 اپريل 2016
قانون نافذ کرنیوالے اداروںکی رپورٹ پر ریڈ زون سمیت اہم عمارات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی فوٹو; فائل

قانون نافذ کرنیوالے اداروںکی رپورٹ پر ریڈ زون سمیت اہم عمارات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی فوٹو; فائل

 اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروںنے وزارت داخلہ کو وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے 3 بڑے شہروں میں افغانستان سے 8 سے 12 خودکش حملہ آوروںکے داخل ہونے کی رپورٹ دی ہے۔

وزارت داخلہ میں قائم نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی نے ان شہروں میں ریڈالرٹ جاری کر دیا، باوثوق ذرائع نے جمعے کو ایکسپریس کو بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروںنے خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی اورلاہورمیں اہم سرکاری و نجی عمارات، پبلک پارکس کوبڑے پیمانے پردہشت گردی کا شکار کرنے کے لیے 8سے 12خودکش حملہ آورپاکستان داخل ہوچکے ہیںجس کے بعدنیکٹانے حکومت پنجاب ، آئی جی و چیف کمشنر اسلام آبادکوہنگامی طورپرفیکس بھیج دیے ہیں۔

اس صورتحال کے بعدوفاقی دارالحکومت میںجمعے کی سہ پہر سے ایف نائن پارک ، چڑیا گھر، جناح سپر مارکیٹ، ریڈزون سمیت اہم سرکاری و نجی عمارات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔