بھیجا گیا میسج پڑھے جانے سے قبل ہی اسے ڈیلیٹ کرنے کی ایپ متعارف

ویب ڈیسک  جمعرات 28 اپريل 2016
اس کے علاوہ اس ایپ ایک اور خوبی یہ ہے کہ یہ بتائے گا کہ اس وقت آپ کا میسج رسیو کرنے والا اسے پڑھ رہا ہے یا نہیں.
فوٹو میٹرو

اس کے علاوہ اس ایپ ایک اور خوبی یہ ہے کہ یہ بتائے گا کہ اس وقت آپ کا میسج رسیو کرنے والا اسے پڑھ رہا ہے یا نہیں. فوٹو میٹرو

نیویارک: بعض اوقات انسان غصےاور جذبات میں اپنے کسی دوست یا پھر پیارے کو ایسا میسج بھیج دیتا ہے جسے پڑھنے کے بعد اس دوست سے تعلقات خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب ایک ایسی ایپ متعارف کرا دی گئی ہے جس کی مدد سے بھیجا گیا میسج دوست کے پڑھے جانے سے قبل ہی ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے اور یوں تعلقات میں پڑنے والی دراڑ کو روکا جا سکتا ہے۔

نئی متعارف کرائی گئی ’پرائیویٹ‘ ایپ میں کسی بھی میسج کو ری کال کرنے کی خوبی موجود ہے لیکن اس کے لیے آپ کو فیصلہ فوری کرنا ہوگا کیوں کہ یہ ایپ اس وقت تک کام  کرے گی جب تک میسج موصول کرنے والا اسے کھول نہیں لیتا۔ اس ایپ کو ڈاکٹر اسحاق دتی کاش ولی نے بنایا ہے جو انہوں نے نہ صرف میڈیکل ریکارڈ کو ذہن سے ٹرانسفر کرنے کے لیے بنایا تھا لیکن جلد ہی انہوں نے اسے ایپ میں بدل کر انتہائی قیتمی بنا دیا ہے۔

ڈاکٹر اسحاق کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ایپ کو ’’پرائیویٹ‘‘ کا نام دیا ہے تاہم ابھی یہ ایپ صرف ایپل کے آئی او ایس پر دستیاب ہے جب کہ اس کا ونڈو اور انڈرائیڈ ورژن جلد لایا جائے گا۔ اس کی مدد سے آپ 3 طرح کی سیکورٹی لگا کر اس ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کی سیکورٹی کے مطابق اگر آپ ملڈ سیکورٹی لگائیں گے تو 3 گھنٹے، ولڈ سیکورٹی میں 12 گھنٹے اور انسین سیکورٹی میں 24 گھنٹے کے دوران آپ اپنا بھیجا گیا میسج ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ایپ میں ایک اور خوبی یہ ہے کہ یہ بتائے گا کہ اس وقت آپ کا میسج رسیو کرنے والا اسے پڑھ رہا ہے یا نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔