بھارتی شہر بنگلور میں ہولناک گرمی سے پرندے ہلاک ہونے لگے

ویب ڈیسک  جمعرات 28 اپريل 2016
گزشتہ ایک ہفتے میں گرمی کی شدت سے 100 سے زائد پرندے ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا، فوٹو؛ فائل

گزشتہ ایک ہفتے میں گرمی کی شدت سے 100 سے زائد پرندے ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا، فوٹو؛ فائل

بنگلور: بھارت میں کئی دنوں سے جاری ہولناک گرمی کی لہر سے انسانوں کے ساتھ ساتھ اب پرندے بھی ہلاک ہورہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں شدید گرمی سے 100 سے زائد پرندے ہلاک ہوگئے۔ بنگلور کے رہائشیوں کے مطابق شہر میں پڑنے والی شدید گرمی سے تمام اقسام کے پرندے شدید متاثر ہوئے ہیں اور ایک ہفتے کے دوران شدید گرمی سے 100 سے زائد پرندوں کو آسمان سے زمین پر گر کر مرتے دیکھا گیا ہے جن میں چڑیا سے لے کر چیلیں تک شامل ہیں۔

دوسری جانب جانوروں کے تحفظ کی تنظیم کے مطابق انہیں بھی پرندوں کی موت کی لاتعداد شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور تنظیم کا کہنا ہےکہ ہولناک گرمی کے نتیجے میں روزانہ 8 سے 10 پرندے  ہلاک ہورہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔