- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
عبدالرشید قتل کیس؛ پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری کےخلاف درخواست واپس لے لی گئی
اسلام آباد: عبدالرشید قتل کیس میں سابق پرویز مشرف کے وکیل نے اپنے موکل کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست واپس لے لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے عبدالرشید قتل کیس میں پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران پرویزمشرف کے وکیل ملک طاہرنے موقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ کی جانب سے ان کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے خلاف درخواست کی ضرورت نہیں، انہوں نے اپنے موکل کی ٹرائل کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کے لیے نئی درخواست دائر کردی ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری کےخلاف درخواست واپس لینے دی جائے۔ جس پر عدالت نے درخواست منظورکرلی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید اوران کی والدہ کے قتل سے متعلق مقدمے میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکھے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔