ملک کی سیاست میں کرپشن کے ناسور کو دکھانا فلم ’’مالک‘‘ کا جرم بن گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 28 اپريل 2016

کراچی: پاکستانی فلم ’مالک‘ میں ملکی سیاست میں پائے جانے والے کرپشن کے ناسور کو معاشرے کے سامنے پیش کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔

فلمیں اور ڈرامے معاشرے کے عکاس ہوتے ہیں اور یہی کچھ پاکستان کی نئی فلم ’مالک ‘ میں دکھانے کی کوشش کی گئی، فلم میں  سیاست میں کرپشن اور بدعنوانی کا پردہ فاش کیا گیا لیکن ملکی سیاست میں کرپشن کے ناسورکو معاشرے کے سامنے پیش کرنے پر اس فلم پر پابندی لگا دی گئی۔

بالی وڈ انڈسٹری جسے دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری کا درجہ حاصل ہے وہاں کرپشن پر نہ صرف بے انتہا فلمیں بنائی بلکہ انہوں نے معاشرے کو جھنجھوڑ کررکھ دیا بھارتی فلم انڈسٹری میں تو سیاستدانوں کی کرپشن فلم سازوٕں کا بہترین موضوع  ہے اور آئے دن اس پر فلمیں بنائی جاتی ہیں اور بیشتر سپرہٹ بھی ہوئی۔

رنگ دے بسنتی میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹنس عامر خان نے اہم کردار ادا کیا اور اس میں بھارتی وزارت دفاع میں کرپشن کو بےنقاب کیا گیا وہ سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2016/04/basanti.jpg

راج نیتی میں رنبیر کپور، ارجن رام پال، کترینہ کیف اور نانا پاٹیکر نے اہم کردار ادا کیا اس فلم میں خاندانی سیاست میں پائے جانے والی کرپشن پر سے پردہ اٹھایا گیا۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2016/04/rajneti1.jpg

اپاہرن میں اجے دیوگن اور نانا پاٹیکر نے اہم کردار ادا کیا جس میں اغوا برائے تاوان کے موضوع  کو زیر بحث بنایا گیا جس میں ریاست کے سیاست دان کو ان جرم میں شریک دکھایا گیا ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2016/04/aparhan1.jpg

ناک آؤٹ میں سنجے دت اور عرفان خان نے اہم کردار ادا کیا، فلم میں دکھایا گیا کہ کیسے سیاست دان ملک سے کرپشن کے ذریعے دولت لوٹ کرسوئس بینکوں میں پہنچاتے ہیں۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2016/04/knock-out1.jpg

بھارت کی ان تمام فلموں پر تو کسی سنسر بورڈ اور سیاست دان نے آواز نہیں اٹھائی لیکن یہی پاکستان میں بنائی جاتیں تو فلم ساز سمیت ہدایت کار اور ہیرو کو جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔