خالد شمیم کی ویڈیو منظرعام پرلانا ایم کیوایم کے خلاف سازش ہے، فاروق ستار

ویب ڈیسک  جمعـء 29 اپريل 2016
نواز شریف اور چوہدری نثار اگر اس ڈرامے کے پیچھے ہیں تو وہ سامنے آئیں ورنہ اس کی وضاحت دیں، رہنما ایم کیوایم، فوٹو؛ فائل

نواز شریف اور چوہدری نثار اگر اس ڈرامے کے پیچھے ہیں تو وہ سامنے آئیں ورنہ اس کی وضاحت دیں، رہنما ایم کیوایم، فوٹو؛ فائل

 کراچی: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جیل میں ہائی پروفائل قتل کے مبینہ ملزم خالد شمیم کی ویڈیو منظر عام پر آنا ہمارے خلاف سازش ہے جب کہ حکومت اور اداروں کو اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔

کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جیل میں ہائی پروفائل قتل کے مبینہ ملزم خالد شمیم کی ویڈیو منظر عام پر آنے سے کئی سوالات اٹھ گئے ہیں جس کے بعد اس معاملے پر حکومت اور اداروں کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور چوہدری نثار اگر اس ڈرامے کے پیچھے ہیں تو وہ سامنے آئیں ورنہ اس کی وضاحت دیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے سپریم کورٹ  سے ملزم خالد شمیم کے ویڈیو پیغام کا از خود نوٹس لینے کی درخواست کی جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی اپیل کی کہ وہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔