- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
اولمپکس ہاکی؛ گولڈ میڈل کیلیے جنگ 6 اگست کو چھڑے گی
ریوڈی جنیرو: اولمپکس ہاکی میںگولڈ میڈل کیلیے جنگ 6اگست کو چھڑے گی، مینز اور ویمنز پولز کا اعلان کردیا گیا، بھارتی مینز ٹیم کو پول بی میں جرمنی کے ساتھ جگہ ملی، پہلا میچ نیدرلینڈز اور ارجنٹائن کے درمیان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اولمپکس ہاکی ایونٹ کے لیے بھارتی ٹیم کو پول بی میں جرمنی کے ساتھ جگہ دی گئی ہے،گولڈ میڈل کیلیے جنگ کا آغاز 6اگست کو نیدرلینڈز اور ارجنٹائن کے میچ سے ہوگا،اسی دن بھارت اور آئرلینڈ کی ٹیمیں بھی صف آرا ہونگی، خواتین ایونٹ کا آغاز بھی 6اگست سے ہی ہوگا جس کے پہلے مقابلے میں عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی ٹیم امریکاکی صلاحیتوں کا امتحان لے گی، مردوں کے پول اسٹیج مقابلوں میں نیدرلینڈز اور جرمنی کے درمیان بھی زوردار مقابلہ دیکھنے میں آئے گا،12اگست کو شیڈول یہ مقابلہ2012لندن اولمپکس کے فائنل کی یاد بھی تازہ کرنے کا باعث بنے گا، جب دونوں بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں اور جرمنی نے میدان مار لیا تھا، ڈچ ٹیم نے جرمن سائیڈ سے حساب بے باق کرتے ہوئے پچھلے سال 2015کے یورپیئن چیمپئن شپ فائنل میں6-1کی تباہ کن شکست سے دوچارکیا تھا۔
اس حوالے سے یہ میچ کافی اہمیت کا بھی حامل ہوگا جس میں دنیائے ہاکی کی 2ٹاپ کلاس ٹیمیں سنسنی کا تڑکا لگائیں گی، مینز ہاکی مقابلوں کے پول اے میں آسٹریلیا، برطانیہ، بیلجیئم، نیوزی لینڈ، اسپین اور برازیل کی ٹیمیں شامل ہیں، بی میں نیدرلینڈز، جرمنی، ارجنٹائن ، بھارت، آئرلینڈ اور کینیڈا کو رکھا گیا ہے، ویمنز پول اے میں نیدرلینڈز، جرمنی، نیوزی لینڈ، چین، جنوبی کوریا اور اسپین موجود ہیں، بی میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، برطانیہ، امریکا، جاپان اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ کبھی دنیائے ہاکی پر حکمرانی کرنے والی اور3 بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ پاکستانی ٹیم اس بار ریو ڈی جنیرو میں شیڈول گیمز کیلیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، ایسا تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے، فیلڈ ہاکی کے بانیوں میں شمار ہونے والی ٹیم اینٹیورپ،بیلجیئم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز ٹورنامٹ کے پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے لیے ہونے والے میچ میں15رینکڈ کی حامل آئرش ٹیم کے ہاتھوں 1-0کی ہزیمت سے دوچار ہوئی تھی، جس کے ساتھ ہی اولمپکس میں شرکت کے ارمانوں پر بھی اوس پڑگئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔