کراچی کے علاقے بہادرآباد سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 29 اپريل 2016
دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی: بہادر آباد کے علاقے میں واقع خالی پلاٹ سے 2 افراد کی  تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں واقع خالی پلاٹ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں افراد کے جسموں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، ابتدائی تحقیقات سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دونوں افراد کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا اور پھر دونوں نے ایک دوسرے پر پتھروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ہی دونوں افراد کی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔