ڈونلڈ ٹرمپ پر لڑکی سے زیادتی کا الزام، 10 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعوی دائر

ویب ڈیسک  جمعـء 29 اپريل 2016

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

کیلیفورنیا: امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی رنگین مزاجی اور متعدد خواتین کے ساتھ معاشقوں کی خبریں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں لیکن اس بار ایک جواں سالہ لڑکی نے نسل پرست صدارتی امیدوار کے خلاف زیادتی کے الزام میں 10 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹی جانسن نامی لڑکی نے کیلی فورنیا کی فیڈرل کورٹ میں امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 10 کروڑ ڈالر ہرجانے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ارب پتی بزنس مین نے انھیں تین مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

کیٹی جانسن کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ جب وہ 13 برس کی تھی تو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انھیں اور دیگر کم عمر لڑکیوں کو جون سے ستمبر 2014 تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اس خبر کی اطلاع دینے پر گھر والوں کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزمات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزامات نہ صرف جھوٹ پر مبنی ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ یا پھر سیاسی مخالفین کی ایک چال ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔