حصص مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی سے مزید 2 حدیں بحال

بزنس رپورٹر  ہفتہ 30 اپريل 2016
 سفائر ٹیکسٹائل کے بھاؤ38.32 روپے کم ہوکر 728.18 اور انڈس ڈائینگ کے بھاؤ33.25 روپے کم ہوکر631.75 ہوگئے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

سفائر ٹیکسٹائل کے بھاؤ38.32 روپے کم ہوکر 728.18 اور انڈس ڈائینگ کے بھاؤ33.25 روپے کم ہوکر631.75 ہوگئے۔ فوٹو: آن لائن/فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی34600 اور34700 پوائنٹس کی مزید دوحدیں بحال ہوگئیں۔

تیزی کے سبب42.03 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید42 ارب 72 کروڑ31 لاکھ289 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ مختلف لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کی وجہ سے شعبہ جاتی بنیادوں پر خریداری تسلسل قائم رہا تاہم بعض شعبوں میں وقفے وقفے سے فروخت بھی دیکھنے میں آئی یہی وجہ ہے کہ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 378.03 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس 34900 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گئی تھی لیکن اس دوران فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے ایک موقع پر45.79 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم فروخت کی نسبت خریداری رحجان غالب ہونے سے مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل قائم رہا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس215.65 پوائنٹس کے اضافے سے 34719.29 اور کے ایس ای30 انڈیکس183.03 پوائنٹس کے اضافے سے20205.61 ہوگیا جبکہ اس کے برعکس کے ایم آئی30 انڈیکس80.02 پوائنٹس کی کمی سے 60532.83 اورکے ایم آئی آل شیئرانڈیکس30.98 پوائنٹس کی کمی سے16254.48 ہوگیا۔

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت5.67 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر25 کروڑ47 لاکھ22 ہزار30 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار364 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن  میں153 کے بھاؤ میں اضافہ 197 کے داموں میں کمی اور14 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں فلپس موریس پاکستان کے بھاؤ70.57 روپے بڑھ کر 1745.47 اور پاکستان ٹوبیکو کے بھاؤ62.35 روپے بڑھ کر1309.35 روپے ہوگئے جبکہ سفائر ٹیکسٹائل کے بھاؤ38.32 روپے کم ہوکر 728.18 اور انڈس ڈائینگ کے بھاؤ33.25 روپے کم ہوکر631.75 ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔