ویرات کوہلی کے 18 نمبر کی جرسی پہننے کا راز افشا ہو گیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 30 اپريل 2016
بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی انڈر19 کے زمانے سے ہی 18 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی انڈر19 کے زمانے سے ہی 18 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی:  ویرات کوہلی کے 18 نمبر کی جرسی زیب تن کرنے کا راز افشا ہوگیا، کھیلوں کی دنیا میں یہ رواج عام ہے کہ ایتھلیٹس اور پلیئرز مخصوص نمبرزکی شرٹس استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔

بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی انڈر19 کے زمانے سے ہی 18 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں، انھوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کیلیے بھی یہی نمبر منتخب کیا، کوہلی کو اس نمبر سے جذباتی لگاؤ ہے، 27 سالہ بیٹسمین کے والد  پریم کوہلی 18 دسمبر 2006 کو انتقال کرگئے تھے، اس وقت کوہلی کی عمر 18 برس تھی، اس کے بعد انھوں نے اس تاریخ کو اپنی شرٹ کا حصہ بنالیا، والد انھیں بھارتی ٹیم کیلیے کھیلتے ہوئے دیکھنے کی آرزو لیے دنیا سے چلے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔