رحیم یارخان میں زہریلا کھانا کھانے سے 40 افراد کی حالت غیر

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 اپريل 2016
زہریلا کھانا کھانے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

زہریلا کھانا کھانے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

رحیم یارخان: خان ویلا میں شادی کی تقریب میں زہریلا کھانا کھانے سے 40 افراد کی حالت غیرہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے خان ویلا کی بستی ظفر آباد میں شادی کی تقریب میں زہریلے چاول کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طورپرشیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔ شیخ زید کے طبی عملے کے مطابق 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے تاہم انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لیہ میں بھی بچے کی پیدائش کی خوشی میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 8 بھائیوں سمیت 30 افراد جاں بحق اور درجنوں کی حالت خراب ہو گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔