پشاور سے سیکیورٹی فورسز اور اسکول پرحملوں میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 اپريل 2016
گرفتار دہشت گردوں میں 1 کا تعلق مردان اور 2 کا باجوڑ ایجنسی سے ہے، پولیس:فوٹو:فائل

گرفتار دہشت گردوں میں 1 کا تعلق مردان اور 2 کا باجوڑ ایجنسی سے ہے، پولیس:فوٹو:فائل

پشاور: پولیس نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز اور اسکول پر حملوں میں ملوث 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں پولیس نے جی ٹی روڈ پر ترناب کے قریب مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز اور اسکول پر حملوں میں ملوث 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق مردان اور 2 کا باجوڑایجنسی سے ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاردہشت گردوں کے قبضے سے 5 کلو بارودی مواد، 2 ہینڈ گرنیڈ اور2 سیفٹی فیوزسمیت کالعدم تنظیم کے چندہ باکس، لیٹر ہیڈ اوررسید باکس بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔