مانسہرہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 اپريل 2016
مسافر وین مانسہرہ کی تحصیل اوگی سے بانڈی پراو جارہی تھی کہ نمل کٹھہ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری۔ فوٹو؛ فائل

مسافر وین مانسہرہ کی تحصیل اوگی سے بانڈی پراو جارہی تھی کہ نمل کٹھہ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری۔ فوٹو؛ فائل

مانسہرہ: اوگی کے علاقے نمل کٹھہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسافر وین مانسہرہ کی تحصیل اوگی سے بانڈی پراو جارہی تھی کہ نمل کٹھہ کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد مقامی افراد اور امدادی کارکنوں نے زخمیوں  کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ وین کے ڈرائیور سے متعلق تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔