کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 اپريل 2016
 گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے، ترجمان سندھ رینجرز۔ فوٹو: فائل

گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے، ترجمان سندھ رینجرز۔ فوٹو: فائل

 کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقوں محمد کالونی، پرانا گولیمار، لانڈھی، کالابورڈ اور عزیزآباد میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے  جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔