زرین خان نے مدد کو پکارا سلمان خان حاضر ہوگئے

شوبز ڈیسک  اتوار 1 مئ 2016
زرین خان فلم ’ویر‘ میں سلمان خان کی ہیروئن رہ چکی ہیں اور سلمان کی مدد سے کافی وزن کم کر چکی ہیں۔ فوٹو: فائل

زرین خان فلم ’ویر‘ میں سلمان خان کی ہیروئن رہ چکی ہیں اور سلمان کی مدد سے کافی وزن کم کر چکی ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان بھی کمال ہیں۔ کبھی وہ ’رابن ہڈ‘ بن کر غریبوں کی مدد کرتے ہیں تو کہیں دوستوں اور رشتے داروں کی فلمیں کر کے انھیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں تو کبھی ’لوگرو‘ کا کردار نبھاتے ہیں وہ بھی اصل زندگی میں۔

ویسے ایک اور کام ہے جس کے اب وہ ماہر ہوتے جا رہے ہیں اور وہ ہے لوگوں کو وزن کم کرنے کی ٹپس دینے کا کام اور اگر اس میں ان کی اسٹوڈنٹ کوئی خوبصورت ہیروئن ہو تو کیا بات ہے۔خبر ہے کہ اداکارہ زرین خان اپنا وزن کم کرنا چاہتی تھیں۔ جیسے ہی انھوں نے سلمان کے سامنے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا، سلمان نے فوراً اپنے پرسنل ٹرینر کو حکم دیا کہ وہ اس کام میں زرین کی مدد کریں۔ زرین خان فلم ’ویر‘ میں سلمان خان کی ہیروئن رہ چکی ہیں اور سلمان کی مدد سے کافی وزن کم کر چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔