فاسٹ بولرمحمدعامر کا باؤنسرز کے ساتھ سلمان بٹ کا استقبال

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 1 مئ 2016
پاکستان کپ میں  سلمان بٹ ٹیم پنجاب اور محمد عامر سندھ کی ٹیم کی نمائندگی کررہے تھے فوٹو: فائل

پاکستان کپ میں سلمان بٹ ٹیم پنجاب اور محمد عامر سندھ کی ٹیم کی نمائندگی کررہے تھے فوٹو: فائل

کراچی: مشہور فکسنگ کیس کے 2مرکزی مجرمان سلمان بٹ اورمحمد عامر کا پاکستان کپ میں پہلی بار آمنا سامنا ہوا۔

6 برس قبل کے شرمناک واقعے کے بعد پہلی بار فاسٹ بولر محمد عامر اور بلے باز سلمان بٹ مد مقابل ہوئے تو فاسٹ بولر نے بیٹسمین کے خلاف خوفناک اوور کرایا جس میں دو باؤنسرز بھی شامل تھے، پہلی گیند ہی شارٹ لینتھ تھی جس پر سلمان نے نیچے جھک کر خود کو بچایا، تیسری گیند بھی شارٹ پچ تھی، اگلی گیند عامر نے باؤنسر پھینکا جس پر سلمان کیساتھ وکٹ کیپر بھی بیٹ ہوئے اور بائی کے چار رنز پنجاب کو مل گئے، پانچویں گیند ایک بار پھر شارٹ لینتھ تھی اور اس بار بھی سلمان کو نیچے جھک کر خود کو بچانا پڑا،آخری بال پر بڑی مشکل سے انھوں نے سنگل لیا۔ سلمان بٹ نے سندھ کیخلاف میچ میں 39 رنز بنائے تھے، عامر کی تھرو پر ہی وکٹ کیپر سرفراز نے انھیں رن آؤٹ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔