اسلام آباد سے جعلی دستا ویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 1 مئ 2016
گرفتار مسافر کا تعلق سوات سے ہے، ایف آئی اے حکام:فوٹوـ:فائل

گرفتار مسافر کا تعلق سوات سے ہے، ایف آئی اے حکام:فوٹوـ:فائل

راولپنڈی: ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک سفر کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایف آئی اے نے بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکارروائی کرکے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر کو جہاز سے آف لوڈ کر کے اسے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافر کا تعلق سوات سے ہے، مسافر کو مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔