واٹس ایپ اپنے موبائل نمبر کے بغیر استعمال کریں

علمدار حسین  اتوار 1 مئ 2016

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

واٹس ایپ اس وقت سب سے مقبول میسجنگ ایپلی کیشن ہے اس کی وجہ اس کے لاجواب فیچرز اور استعمال میں آسانی ہے۔

واٹس ایپ انسٹال کرنے کے بعد سب سے پہلا کام اسے ایکٹی ویٹ کرنا ہوتا ہے جس میں اپنا موبائل نمبر دینا ضروری ہوتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اپنا نمبر دیے بغیر واٹس ایپ استعمال کریں تو ایسا بھی ممکن ہے لیکن اس کے لیے واٹس ایپ کے ساتھ ایک عدد اور ایپلی کیشن ’’ٹیکسٹ ناؤ‘‘ درکار ہوگی۔ گوگل پلے اسٹور سے واٹس ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد ’’ٹیکسٹ ناؤ‘‘ کو بھی تلاش کر کے انسٹال کرلیں۔ اس کے نام میں اسپیس نہیں ہے یعنی اسے ملا کر لکھ کر تلاش کریں۔

ٹیکسٹ ناؤ ایپلی کیشن آپ کو ایک نمبر مہیا کرتی ہے جس پر آپ پیغامات وصول کر سکتے ہیں اور اس نمبر کے ذریعے کالز بھی کر سکتے ہیں۔ یعنی اس کے ذریعے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ایکٹی ویٹ کیا جا سکتا ہے۔ واٹس ایپ کے ایکٹی ویشن کے مراحل میں اس ایپلی کیشن کا دیا گیا نمبر ڈال دیں۔

گر کوئی تصدیقی ایس ایم ایس موصول نہ ہو تو کال کے ذریعے ایکٹی ویشن مکمل کر لیں۔ کال کا آپشن منتخب کریں تو ایک کال آپ کو موصول ہو گی جس میں خودکار طریقے سے ایکٹی ویشن کوڈ بتایا جائے گا۔ وہ کوڈ آپ واٹس ایپ میں ڈال کر اسے ایکٹیو کر سکتے ہیں۔ اس طرح باآسانی اپنا موبائل نمبر دیے بغیر واٹس ایپ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔