عراقی شہرسماوا میں کار بم دھماکے، 33 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 1 مئ 2016
 دھماکوں کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

دھماکوں کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

بغداد: عراق کے جنوبی شہر سماوا میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد سے 230 کلو میٹر دور سماوا شہر کے انتہائی مصروف علاقے میں 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے. پولیس کے مطابق پہلا کار بم دھماکا بس اسٹیشن کے قریب ہوا اور 5 منٹ کے وقفے سے 400 میٹر فاصلے پر ایک اور کار میں زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں جب کہ دھماکوں کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں ایک مرتبہ پھر تشدد کی لہر میں تیزی دیکھی جارہی ہے اور گزشتہ روز دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔