لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 84 افراد ڈوب گئے

ویب ڈیسک  اتوار 1 مئ 2016
اب تک ہزاروں پناہ گزین سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے۔ فوٹو؛ فائل

اب تک ہزاروں پناہ گزین سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے۔ فوٹو؛ فائل

روم: لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 84 افراد ڈوب گئے تاہم 26 کو بچالیا گیا جب کہ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اادارے کے مطابق سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے باعث 110 افراد سمندر میں ڈوب گئے جن میں سے 26 کو بچالیا گیا جب کہ 84 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ عالمی ادارائے برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار تمام افراد مغربی افریقا کے مختلف ممالک کے شہری ہیں جنہیں لیبیا کے ساحل کے قریب سے گزرنے والے اٹلی کے جہاز نے ریسکیو کرتے ہوئے اٹلی کے جزیرے پر منتقل کردیا تاہم دیگر افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ خانہ جنگی سے متاثرہ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے اب تک لاکھوں افراد یورپی ممالک کی جانب ہجرت کرچکے ہیں جب کہ اس دوران ہزاروں پناہ گزین سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔