اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی

ویب ڈیسک  پير 2 مئ 2016
جلسے کے بعد جب خواتین پنڈال سے باہر نکل رہی تھیں تو اس وقت نوجوانوں کے ایک گروپ کے درمیان پھنس گئیں  فوٹو:آن لائن

جلسے کے بعد جب خواتین پنڈال سے باہر نکل رہی تھیں تو اس وقت نوجوانوں کے ایک گروپ کے درمیان پھنس گئیں فوٹو:آن لائن

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین کے لیے بنائے گئے مخصوص پنڈال کے باوجود  آج پھر ان سے بدتمیزی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

لاہور میں  پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں ایک بار پھر بد نظمی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جہاں ایک بار پھر خواتین سے بدتمیزی کی گئی، جلسے کے بعد جب خواتین پنڈال سے باہر نکل رہی تھیں تو اس وقت نوجوانوں کے ایک گروپ کے درمیان پھنس گئیں جس پر پی ٹی آئی کے رضا کاروں اور پولیس اہلکاروں نے خواتین کو بچانے کی کوششیں کیں اس دوران کئی خواتین کو چوٹیں بھی آئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی گئی  جس پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے معافی بھی مانگی تھی جب کہ  پی ٹی آئی کی انتظامیہ نے لاہور کے جلسےکے لیے خواتین کے لیے مخصوص پنڈال بنایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔