پشاور کے علاقے تہکال بالا میں دستی بم حملہ، 7 افراد زخمی

ویب ڈیسک  پير 2 مئ 2016
 دستی بم پھینکنے والے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے، پولیس. فوٹو:فائل

دستی بم پھینکنے والے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے، پولیس. فوٹو:فائل

پشاور: تہکال بالا کے علاقے بر ہجرہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت  7 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں تہکال بالا کے علاقے بر ہجرہ میں  موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم پھینکنے والے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ مقامی افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوا تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔