- پنجاب کا ضمنی الیکشن طے شدہ تھا جس میں ڈبے پہلے سے بھرے ہوئے تھے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
کامیڈی سے لطف اندوزہوتی ہوں مگرسنجیدہ رول زیادہ پسند ہیں، صوفیہ مرزا
لاہور: نیگٹیو اور پازیٹو سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، فنکار پروجیکٹ میں اپنے کردار کی نوعیت دیکھ کر کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے ۔ کامیڈی سے لطف اندوز ضرور ہوتی ہوں مگر ذاتی طور پر سنجیدہ رول پسند ہیں۔ ’’مالک‘‘ کی نمائش پر پابندی کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں ۔
ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ صوفیہ مرزا نے نمائندہ ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم اور ٹی وی ڈرامہ میں سوسائٹی کی اچھائیوں کے ساتھ مسائل کو سامنے لانا بھی ضروری ہے،پوری دنیا اس میڈیم کے ذریعے مثبت انداز سے کام لے رہی ہے ، ہمارے ہاں کوئی حقائق کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہی نہیں۔ صوفیہ مرزا نے کہا کہ عاشر عظیم نے اگر فلم ’’مالک‘‘ میں سوسائٹی کی خامیوں کو پردہ اسکرین پر دکھایا ہے تو یہ کوئی جرم نہیں کیا ۔
بالی وڈ میں فلم میکرز مذہب سمیت دیگر حساس موضوعات پر فلمیں بنا رہے ہیں اور انھیں حکومت کی طرف سے ایسا کبھی کوئی ایشو نہیں ہوا ۔ انھوں نے کہا کہ سوسائٹی میں پائی جانے والی خامیوں کو سامنے لانے والے پروڈیوسرز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ طویل عرصہ بعد ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ سے اپنی ساکھ بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس میں نئے فلم میکر کا بڑا ہاتھ ہے۔
نئے فلم میکر پردہ اسکرین پر روٹین سے ہٹ کر کام کر رہے ہیں ، جنھیں باکس آفس پر پسند بھی کیا جارہا ہے ۔حکومتی غیر سنجیدہ اقدامات سے فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ایک سوال کے جواب میں صوفیہ مرزا نے کہا کہ اداکاری کے ساتھ کمپیئرنگ کر رہی ہوں جب کہ ایک فلم سائن کی ہوئی ہے جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہوجائے گی ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔