فلم ہو یا ڈرامہ کردار دیکھے بغیر سائن نہیں کرتی، ثنا

کلچرل رپورٹر  پير 2 مئ 2016
فلم میکرز کا بین الاقوامی مارکیٹ کو سامنے رکھ کر فلمیں بنانا خوش آئند ہے، ثنا فوٹو : فائل

فلم میکرز کا بین الاقوامی مارکیٹ کو سامنے رکھ کر فلمیں بنانا خوش آئند ہے، ثنا فوٹو : فائل

 لاہور:  اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ فلم ہو یا ٹی وی ڈرامہ سائن کرنے سے پہلے اپنا کردار دیکھتی ہوں ، ’’ہجرت‘‘ میں میرے آئٹم سانگ کو پسند کیاجارہاہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم میکر بین الاقوامی مارکیٹ کو سامنے رکھ کر فلمیں بنا رہے ہیں جو ایک اچھی بات ہے۔ماضی میں اس طرف بالکل توجہ نہیں دی گئی اور نہ ہی حکومتی سطح پر کوئی اقدامات کیے گئے۔ اسی لیے فلم انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہوئی۔

اداکارہ نے کہا کہ فلمیں اچھی بن رہی ہیں انھیں باکس آفس پر پسند بھی کیا جارہا ہے۔ ابھی اس بارے میں کافی کچھ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ہم نے حکمت عملی تیار نہ کی تو فلم انڈسٹری ایک بار پھرپرانی ڈگر پر چل پڑے گی۔ اداکارہ نے کہا کہ میری دو فلمیں ’’زہر عشق‘‘ اور ’’ راستہ‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ان دونوں فلموں میں اہم کردار کر رہی ہوں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔