گائیکی میرا شوق نہیں جنون ہے،شاہدہ منی

آئی این پی  پير 2 مئ 2016
آج تک کبھی ایسا کوئی گیت نہیں گایا کہ جس کی وجہ سے مجھے شرمندگی ہو، شاہدہ منی  فوٹو: فائل

آج تک کبھی ایسا کوئی گیت نہیں گایا کہ جس کی وجہ سے مجھے شرمندگی ہو، شاہدہ منی فوٹو: فائل

 لاہور:  گلوکارہ شاہدہ منی نے کہاہے کہ گائیکی میرا شوق نہیں جنون ہے اور میں اپنے پرستاروں کی پسند کومدنظر رکھتے ہوئے گانے بناتی ہوں ۔

ایک انٹرویومیں انھوں نے کہاکہ مجھے شروع ہی سے گلوکاری کا بے حد شوق تھا جو آگے چل کر جنون بن گیا اور خدا نے مجھے اس شعبے میں جس طرح عزت سے نوازا ہے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ شاہدہ منی نے کہاکہ آج تک کبھی ایسا کوئی گیت نہیں گایا کہ جس کی وجہ سے مجھے شرمندگی ہو، ہمیشہ صاف ستھرے گانے گائے جن میں اپنے پرستاروں کی پسند کو ہمیشہ مد نظر رکھا ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ جب میرا تعارف ایک پاکستانی گلوکارہ کی حیثیت سے ہوتا ہے تو بیحد خوشی ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔