پریانکا کو مردوں سے زیادہ معاوضہ ملتاہے، کالکی کوچلن

آئی این پی  پير 2 مئ 2016
اس کے باوجود بالی وڈ انڈسٹری پر مردوں کی بالادستی قائم ہے،  کالکی کوچلن  فوٹو: اے ایف پی/ فائل

اس کے باوجود بالی وڈ انڈسٹری پر مردوں کی بالادستی قائم ہے، کالکی کوچلن فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ممبئی:  نیشنل ایوارڈ یافتہ بالی وڈ اداکارہ کالکی کوچلن کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں صرف پریانکا چوپڑا ہی واحد اداکارہ ہیں۔

نیشنل ایوارڈ یافتہ بالی وڈ اداکارہ کالکی کوچلن کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں صرف پریانکا چوپڑا ہی واحد اداکارہ ہیں جنھیں مرد اداکاروں کے برابر معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔کالکی نے انٹرویو میں بتایا کہ اگرچہ خواتین پر مبنی فلمیں بھی شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں جن میں کوئین اور پیکو جیسی فلموں کی مثالیں موجود ہیں۔ تاہم اس کے باوجود بالی وڈ انڈسٹری پر مردوں کی بالادستی قائم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔