وزیراعلیٰ پنجاب کا زہریلی مٹھائی سے متاثرہ ہر خاندان کے ایک فرد کیلئے نوکری کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 2 مئ 2016
شہباز شریف کا چک 105 اور ملحقہ دیہات میں واقع بنیادی مراکز صحت کو ڈی ایچ کیو کا درجہ دینے کا بھی حکم۔ فوٹو: فائل

شہباز شریف کا چک 105 اور ملحقہ دیہات میں واقع بنیادی مراکز صحت کو ڈی ایچ کیو کا درجہ دینے کا بھی حکم۔ فوٹو: فائل

لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثر ہونے والے تمام خاندانوں کے ایک ایک فرد کے لئے سرکاری نوکری کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لیہ کا دورہ کیا اور زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثرہ خاندانوں کے افراد سے ملاقات کی، اس موقع پر واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے اموات کا ذمہ دار ڈاکٹروں کو قرار دیا۔ وزیراعلی پنجاب نے جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی اور واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا۔

شہباز شریف نے لیہ کے تمام دیہات میں پختہ سڑکیں اور سکولوں کی اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کرنے کے ساتھ چک 105 اور ملحقہ دیہات میں واقع بنیادی مراکز صحت کو ڈی ایچ کیو کا درجہ دینے کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلی پنجاب نے زہریلی مٹھائی کھانے سے متاثرہ تمام خاندانوں کے ایک ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان بھی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔