چیف جسٹس کی سربراہی میں پاناما لیکس پرججز کا کوئی اجلاس نہیں ہوا، سپریم کورٹ

ویب ڈیسک  پير 2 مئ 2016
 پاناما لیکس سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اورمن گھڑت ہیں، اعلامیہ. فوٹو: فائل

پاناما لیکس سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اورمن گھڑت ہیں، اعلامیہ. فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پاناما لیکس پر ججز اجلاس سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے من گھڑت قرار دیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں پاناما لیکس سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں ججز کا کوئی اجلاس نہیں ہوا اور پاناما لیکس کے معاملے پر معزز عدالت کے جج صاحبان نے کوئی مشاورت نہیں کی۔

واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں گردش کرتی رہیں  کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے دورہ ترکی  کے بعد آج اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے پاناما لیکس کے معاملے پر ججز سے مشاورت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔