مہوش، ایمان ، ماہرہ کا جونیئرز کے ساتھ کام کرنے سے انکار

اے پی پی  منگل 3 مئ 2016
فن کاراؤں نے معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں کام کرنے والے فلمساز تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ فوٹو : فائل

فن کاراؤں نے معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں کام کرنے والے فلمساز تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  اداکارہ مہوش حیات، ایمان علی اور ماہرہ خان نے اپنے جونیئر اور نئے فنکاروں کے ہمراہ فلموں میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صرف اپنی پسند کے ہیروز کے ہمراہ کام کریں گی۔

ان فن کاراؤں نے معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں کام کرنے والے فلمساز تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں اور انھوں نے مزید نئی با صلاحیت لڑکیوں کی تلاش کا کام تیز کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔