- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
بچپن سے اداکارہ بننا چاہتی تھی لیکن اتنی جلدی کامیابی کا سوچا بھی نہ تھا، سجل علی
لاہور: پڑوسی ملک میں ایکٹنگ سکھانے والے معروف اداروں نے پاکستانی ڈرامے دکھا کر اپنے نوجوانوں کو اداکاری کی تربیت دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا لیکن اب تو بھارت میں پاکستانی ڈراموں کو دیکھنے کے بعد نوجوان فنکاروں کی ڈیمانڈ بالی وڈمیں بڑھتی چلی جارہی ہے۔
ایک کے بعد ایک فنکار بھارت یاترا کر رہا ہے اور بڑے بجٹ کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہا ہے۔ اس کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے ہمارے ملک کی معروف اداکارہ سجل علی نے بھی بالی وڈ میں زبردست انٹری دے دی ہے۔ اس حوالے سے ’’ایکسپریس‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سجل علی کا کہنا تھا کہ ایکٹنگ کا شوق تو بچپن سے ہی تھا لیکن کبھی سوچا نہ تھا کہ اتنی جلدی مجھے کامیابی مل جائے گی۔
سال 2011ء میں فنی سفر شروع کیا تو میں اور میری فیملی سمیت قریبی دوست یہ بات نہیں جانتے تھے کہ پہلے ڈرامے کے آن ایئر ہوتے ہی میں ٹی وی انڈسٹری کا ایک مضبوط حصہ بن جاؤں گی۔ میرا فوکس تو اپنی اداکاری پرہی تھا اور مجھے یہ بات بخوبی پتہ تھی کہ ناظرین کی بڑی تعداد صرف انھی فنکاروں اور کرداروں کو یاد رکھتی ہے جو معمول سے ہٹ کر نظر آتے ہوں۔ خوش قسمتی سے مجھے ایسے کردار دیے گئے اور پھر میں نے ان کرداروں کو جب نبھایا تواس کا زبردست رسپانس ملا۔ ایک طرف تو پرستاروں کی فہرست بڑھنے لگی اور دوسری جانب پرائیویٹ پروڈکشنز کی جانب سے اہم کرداروں کی آفرز بھی ہونے لگی۔
اس شہرت کے چرچے جونہی بالی وڈ تک پہنچے تو پھر وہاں سے بھی فلموں میں مرکزی کرداروں کی پیشکش ہونے لگی لیکن میں نے ان تمام آفرز کو قبول کرنے سے صرف اس لیے انکار کیا کیونکہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے سے زیادہ اپنے ملک کی عزت عزیزتھی۔ یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ یاترا کے لیے دیر سے نکلنا پڑا مگر کہتے ہیں کہ دیر آئے درست آئے۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں انتہائی پروفیشنل ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے بلکہ فلم اور ٹی وی کے کام میں واضح فرق بھی یہاں کام کرکے پتہ چل رہا ہے۔ فلم ایک بڑا میڈیم ہے اوراس کی اپنی ہی ڈیمانڈہوتی ہیں جن کوپورا کیے بنا فلمی صنعت کا حصہ بننا ممکن نہیں ہوتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔