سرگودھا میں 6 افراد کے قاتل کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 3 مئ 2016

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

سرگودھا: ڈسٹرکٹ جیل میں 6 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سرگودھا کی ڈسٹرکٹ جیل میں مجرم اصغرعلی کو پھانسی دے دی گئی، مجرم نے 2009 میں خوشاب کے علاقے نوشہرہ میں جائیداد کے تنازعے پراپنے بھائی، بھابی اور ان کے 4 بچوں کو قتل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ دسمبر 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد سے ملک میں دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 400 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔