چیئرمین نیب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی

ویب ڈیسک  منگل 3 مئ 2016
نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے عدم برداشت کی پالیسی پرعمل پیرا ہے اوربلاامتیازاحتساب پریقین رکھتے ہیں،چیئرمین نیب۔ فوٹو: آئی این پی

نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے عدم برداشت کی پالیسی پرعمل پیرا ہے اوربلاامتیازاحتساب پریقین رکھتے ہیں،چیئرمین نیب۔ فوٹو: آئی این پی

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ادارے کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور انہیں ادارے کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اسپیکر ایاز صادق نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نیب کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیب کا کردار اہمیت کا حامل ہے اس لئے احتساب کے عمل میں انتقام کی بو نہیں آنی چاہیئے۔

چیئرمین نیب چوہدری قمر کا کہنا تھا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عدم برداشت کی پالیسی پرعمل پیرا ہے اور بلاامتیاز احتساب پر یقین رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔