یونان کے بینکنگ سیکٹر میں کرپشن پر ہیکرز نے مرکزی بینک کی ویب سائٹ ہیک کرلی

ویب ڈیسک  منگل 3 مئ 2016
کرپشن کے خلاف مہم چلانے والے ہیکرز نے کرپشن ختم نہ ہونے پر آئندہ دیگر ممالک کے بینکوں کی سائٹس ہیک کرنے کی دھمکی یدی۔ فوٹو؛ فائل

کرپشن کے خلاف مہم چلانے والے ہیکرز نے کرپشن ختم نہ ہونے پر آئندہ دیگر ممالک کے بینکوں کی سائٹس ہیک کرنے کی دھمکی یدی۔ فوٹو؛ فائل

ایتھنز: بینکنگ سیکٹر میں کرپشن پر ہیکرز نے یونان کے مرکزی بینک کی ویب سائٹ ہیک کرتے ہوئے اسے بند کردیا۔

ہیکرز نے فنانس اور بینکنگ سیکٹر میں ہونے والی عالمی کرپشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یونان کے مرکزی بینک کی ویب سائٹ پر ڈی ڈوز حملہ کرتے ہوئے اسے ہیک کرلیا جب کہ ویب سائٹ کو بھی بند کردیا گیا۔

آن لائن ہیکرز کے ایک گروہ نے کرپشن کے خلاف مہم کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔ ہیکرز کی جانب سے سب سے پہلے یونان کے مرکزی بینک کو نشانہ بناتے ہوئے ان کی ویب سائٹ کو کئی گھنٹوں کے لیے ناکارہ کر دیا گیا تھا اور ویب سائٹ تاحال کام نہیں کر رہی۔ ہیکرز کا کہنا ہے کہ وہ یورپ اور امریکا کے مزید بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو نشانہ بنائیں گے۔

ہیکرز کےاس گروہ نے اس مشن کا آغاز رواں سال جنوری میں کیا تھا اور اب اسے دوبارہ سے شروع کر دیا گیا ہے۔ ہیکرز کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ بینک کرپشن میں ملوث ہیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے وہ ان کے خلاف جنگ کریں گے۔ ہیکرز گروپ کے ایک ممبر نے خصوصی طور پر بتایا کہ ان کے حملے کے بعد بینک کی ویب سائٹ تقریباً تمام دن ناکارہ رہی اس لیے  بہتر ہے کہ بینک اپنی کرپشن کے خلاف خود کو احتساب کے لیے پیش کر دیں ورنہ ہم سزا کے طور پر ہر روز ایک نئے بینک کو نشانہ بنائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔