جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز میں تبدیلی نہیں کی جائے گی، وزیر مملکت قانون و انصاف

ویب ڈیسک  منگل 3 مئ 2016
حکومت اپوزیشن کے مجوزہ ٹی او آرز کا جائزہ لے گی، بیرسٹر ظفر اللہ، فوٹو؛ فائل

حکومت اپوزیشن کے مجوزہ ٹی او آرز کا جائزہ لے گی، بیرسٹر ظفر اللہ، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آرز میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے ٹی او آرز میں تبدیلی نہیں کی جائے گی تاہم حکومت اپوزیشن کے مجوزہ ٹی او آرز کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی خواہش پر وزیراعظم کے گھر جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور امپائر کی انگلی کا انتظار کرنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔