کے الیکٹرک کے نرخ میں 75 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک  بدھ 4 مئ 2016
بجلی کے نرخ میں کمی فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نیپر۔ فوٹو: فائل

بجلی کے نرخ میں کمی فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نیپر۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کے نرخ میں 75 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے نرخ میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 75 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، بجلی کے نرخ میں کمی فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اس حوالے سے فیصلہ پہلے محفوظ کر لیا تھا تاہم نوٹیکفیشن آج جاری کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔