حکومت کا جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز پراپوزیشن سے رابطے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 4 مئ 2016
حکومتی ٹی او آرز پر اپوزیشن کی کوئی مثبت تجویز سامنے آئی تو اس پر بات کی جاسکتی ہے،اجلاس میں فیصلہ۔ فوٹو: این این آئی/فائل

حکومتی ٹی او آرز پر اپوزیشن کی کوئی مثبت تجویز سامنے آئی تو اس پر بات کی جاسکتی ہے،اجلاس میں فیصلہ۔ فوٹو: این این آئی/فائل

 اسلام آباد: حکومت نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس پر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی وزرا اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیراطلاعات پرویز رشید، وزیرقانون زاہد حامد، وزیردفاع خواجہ آصف اور سینیٹر ظفرالحق سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے میڈیا پر آنے والے ٹی او آرز پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزرا نے اپوزیشن جماعتوں کے رد عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ٹی او آرز میں تمام چیزوں کا احاطہ کیا گیا ہے تاہم اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی ٹی او آرز پر اپوزیشن کی کوئی مثبت تجویز سامنے آئی تو اس پر بات کی جاسکتی ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن سے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔