سعودی فرمانروا شاہ سلمان بیٹے کی تعلیمی کارکردگی پرخوشی سے آبدیدہ ہوگئے

ویب ڈیسک  بدھ 4 مئ 2016
شاہ سلمان کے صاحبزارے راکان نے انہیں تلوار پیش کی تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔  فوٹو: بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

شاہ سلمان کے صاحبزارے راکان نے انہیں تلوار پیش کی تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ فوٹو: بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے صاحبزادے کی شاندار تعلیمی قابلیت پر خوشی کے مارے آبدیدہ ہوگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سکینڈری اسکول امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شاہ سلمان کے چھوٹے صاحبزادے راکان اور دیگر بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شاہ سلمان بیٹے کی شانداد کارکردگی پرانتہائی خوش دکھائی دیئے اور جب ان کے صاحبزادے راکان نے انہیں تلوار پیش کی تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورآبدیدہ ہوگئے۔

شاہ سلمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اس وقت سے میری اولین ترجیح رہی ہے جب میں ریاض کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا اور اس تقریب میں صرف اپنے بیٹے کے والد کی حیثیت سے نہیں بلکہ تمام بچوں کے والدین کی حیثیت سے حاضرہوا ہوں۔ شاہ سلمان نے تقریب کے بعد طالب علموں اور ان کے والدین کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔