ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد دلاور بھی مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل

ویب ڈیسک  بدھ 4 مئ 2016
محمد دلاور نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس/ عرفان علی

محمد دلاور نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس/ عرفان علی

 کراچی: پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کاٹ دی اور رکن سندھ اسمبلی محمد دلاور بھی مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہوگئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد دلاور نے متحدہ کو خیرباد کہتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ساتھ ہی سندھ اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو ناکام کرنے نہیں آئے لیکن ہماری کامیابی میں بہت سارے لوگوں کی ناکامی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے آفتاب احمد کی موت پر دکھ اور تشویش کا اظہار کیا اور ہلاکت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن صرف ایم کیوایم کے لیے نہیں بلکہ شہر سے اور بھی گینگز پکڑے جارہے ہیں جب کہ لاشیں گرنا اور گرفتاریاں متحدہ کے لیے تقویت کا باعث ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔