امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 2 زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 4 مئ 2016
حملہ آور کمپنی کا سابق ملازم تھا جس نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

حملہ آور کمپنی کا سابق ملازم تھا جس نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے ٹرک کمپنی میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے ایک ٹرک کمپنی میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کمپنی کا سپروائزر ہلاک اور پولیس افسر سمیت 2 افردا زخمی ہوئے جب کہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارلی۔

پولیس کے مطابق حملہ آور ٹرک کمپنی کا سابق ملازم تھا جو صبح کے وقت کمپنی کی عمارت میں داخل ہوا اور فائرنگ کردی تاہم حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جب کہ پولیس نے علاقے میں موجود اسکولوں کو احتیاطاً بند کرواکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔