کراچی کے علاقے رضویہ میں پولیس کی کارروائی، عزیر بلوچ کا کمانڈر گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 4 مئ 2016
ملزم بینک ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں بھی مطلوب تھا، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

ملزم بینک ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں بھی مطلوب تھا، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی: رضویہ میں پولیس نے کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے کمانڈر ریاست بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے کراچی کے علاقے رضویہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے کمانڈر ریاست بلوچ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پاک کالونی میں منشیات کا اڈہ چلارہا تھا جب کہ ملزم بینک ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔

واضح رہے کہ عزیر بلوچ پر قتل، اقدام قتل، بھتا خوری اور دیگر جرائم کے 55 مقدمات درج ہیں جب کہ عزیر بلوچ اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔