- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
’’ایکسپریس ‘‘کے تعاون سے ریلیز ’’باغی‘‘ نے 5 کروڑ کمالیے
کراچی: ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے بالی ووڈ کے اسٹار ٹائیگر شروف اور اداکارہ شردھا کپور کی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم’’باغی‘‘ نے پاکستان میں چھ روز میں 5 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا، ریلیز کے پہلے روز فلم نے پاکستان میں 16 ملین ( ایک کڑور 60 لاکھ) کا بزنس کیا تھا۔
اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ شردھا کپور پہلی بار ایک ساتھ ایکشن سے بھرپور نئی بالی ووڈفلم ’’باغی‘‘میں جلوہ گر ہوئے ہیں ۔ فلم میں منفرد مارشل آرٹ اور ایکشن سین کے باعث شائقین سنیما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ فلمی ناقدین نے ریلیز سے قبل ہی فلم کو سپر ہٹ قرار دیا تھا اور فلم کے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کی پیش گوئی کی تھی جب کہ فلمی شائقین نے فلم کو خوب پسند کیا اور فلم کو مکمل تفریح پیکیج قرار دے دیا، فلم میں ڈائیلاگ سے لے کر ایکشن سب بہترین ہے۔
۔بین الاقوامی سطح پر بالی ووڈ فلم باغی نے ریلیز ہوتے ہی11کروڑ روپے کا شاندار بزنس کرکے 2016ء میں پہلے دن سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈفلموں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’فین‘ریلیز کے پہلے دن 19کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے پہلے نمبر پر جب کہ اکشے کمار کی فلم’ائیر لفٹ‘پہلے دن 12کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر ہے۔ساجد نادیدوالاکی پروڈیوس کردہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میںسودھیر بابو اور پارس ارورا بھی شامل ہیں۔فلم کی ہدایات صابر خان نے دی ہیں۔ فلم کو پاکستان میں ڈسٹری بیوشن کلب آئی ایم جی سی کے تحت ریلیز کیا گیا ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔