پیپراور پیپر بورڈ پرکسٹمز ڈیوٹی میں کمی پرغور

ارشاد انصاری  جمعرات 5 مئ 2016
مختلف اسٹیک ہولڈرز کی بجٹ تجاویز کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے، ذرائع فوٹو: محمد عظیم / ایکسپریس

مختلف اسٹیک ہولڈرز کی بجٹ تجاویز کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے، ذرائع فوٹو: محمد عظیم / ایکسپریس

 اسلام آباد:  ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں پیپر اور پیپر بورڈ پر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح کم کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ پیپر اینڈ پیپر بورڈ انڈسٹری نے تجویز دی ہے کہ پیپر اور پیپر بورڈ کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور تیار اشیا کی درآمد پر یکساں شرح سے کسٹمز ڈیوٹی عائد کی جائے۔ ذرائع کے مطابق تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اس بارے میں جمعہ کو اجلاس ہوگا، غیرضروری چھوٹ اور رعایتی ڈیوٹی وٹیکس کے ایس آر اوز کی واپسی کے حوالے سے رپورٹ آئی ایم ایف جائزہ مشن کو دبئی مذاکرات میں پیش کی گئی ہے تاہم اس فیصلے کے تحت جو ایس آر اوز واپس لیے جارہے ہیں ان سے متصادم کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائیگا۔

پیپر اور پیپر بورڈ کے بعض جائز مسائل کی وجہ سے اورمقامی انڈسٹری کو سپورٹ دینے کیلیے یہ تجاویز زیر غور ہیں تاکہ اسٹیشنری و کتابوں سمیت دیگر مصنوعات کی پیداواری لاگت کم ہونے سے ان کی درآمدات کم اورادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئے، اسٹیشنری وکتابیں سمیت دیگر پرنٹنگ مصنوعات کی قیمتیں بھی معقول ہو جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کی بجٹ تجاویز کی اسکروٹنی کا عمل جاری ہے ، قابل عمل تجاویزکو آئندہ اجلاسوں میں زیربحث لایاجائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔