پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور کی مارکیٹ میں چھاپہ، 15 من مردہ مرغیاں برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 5 مئ 2016
کسی کو بھی مضرصحت گوشت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز، فوٹو؛ فائل

کسی کو بھی مضرصحت گوشت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز، فوٹو؛ فائل

 لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کرکے مردہ مرغیوں اور گائے کا مضر صحت 15 من گوشت برآمد کرلیا جب کہ واقعے میں ملوث 13 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ممتاز ایک عرصے سے مضر صحت گوشت اورکھانے پینے کی دیگر اشیاء کی فروخت کے خلاف سرگرم عمل ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے لاہور کی ٹولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارا۔ عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم اور پولیس کے ہمراہ لاہورکی ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کی اور اس دوران 15 من مردہ مرغیوں اور گائے کا مضر صحت گوشت برآمد کرلیا جب کہ 15 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے خلاف تاجروں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کرنا چاہا مگر عائشہ ممتاز نے سب کپنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور کی مارکیٹ میں چھاپہ، 15 من مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لے سکتا جب کہ کسی کو بھی مضرصحت گوشت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔