تمباکو مصنوعات پر ٹیکسز63 فیصدسے بڑھاکر72 فیصدکرنے کی سفارش

خصوصی رپورٹر  جمعـء 6 مئ 2016
 ٹوبیکو ریونیو کا 2فیصد وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت مریضوں کیلیے مختص کیا جائے۔:فوٹو: فائل

ٹوبیکو ریونیو کا 2فیصد وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت مریضوں کیلیے مختص کیا جائے۔:فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  وزارت صحت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں صدر مملکت اور سیکیورٹی اداروں سمیت دیگر مستثنیٰ اداروں میں ٹوبیکو کے استعمال پر ٹوبیکو ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ کر دیا۔

دستاویزات کے مطابق وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کی طرف سے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو بھجوائی گئی سفارشات میں کہا گیاکہ اس وقت نیوی، صدر مملکت، آزاد جموں کشمیر کے صدر، صوبوں کے گورنرز اور ان کی فیملی ممبرز اور مہمانوں کیلیے ٹیکس فری ٹوبیکو مصنوعات فراہم کی جا رہی ہیں ۔

جن کی یہ رعایت ختم اورٹوبیکو ٹیکس کا نفاذ کیا جائے۔ سفارشات میں کہا گیا کہ ٹوبیکو پر ٹیکسزکو بڑھا کر ڈبلیو ایچ او کے تجویز کردہ ریٹ 72فیصد تک لے جایا جائے جواس وقت 63 فیصد ہیں، ٹوبیکوریونیو کا 2 فیصد وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت مریضوں کیلیے مختص کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔