مکی آرتھر پاکستان کے بہترین کوچ ثابت ہوں گے، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک  جمعـء 6 مئ 2016
میری کپتانی میں ٹیم میں کوئی گروپ بندی نہیں تھی، سابق کپتان ٹی ٹوئنٹی، فوٹو؛ فائل

میری کپتانی میں ٹیم میں کوئی گروپ بندی نہیں تھی، سابق کپتان ٹی ٹوئنٹی، فوٹو؛ فائل

 کراچی: قومی کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر پاکستان کے بہترین کوچ ثابت ہوں گے جب کہ میری کپتانی میں ٹیم میں کوئی گروپ بندی نہیں تھی۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر پاکستان کے بہترین کوچ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے اپنی کپتانی کے دور میں ٹیم میں گروپ بندی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب سے کپتان رہا ہوں ڈریسنگ روم کا ماحول بہت زبردست رہا اور ہماری ٹیم میں کبھی بھی گروپنگ نہیں جب کہ بالخصوص میری کپتانی میں کوئی گروپ بندی نہیں تھی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کربات کرنے والے لوگوں کو شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ کرکٹ کی وجہ سے ان کا روزگارلگا ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔