فیس بک کا پوسٹ پر ویڈیو کے ذریعے کمنٹس کیلیے فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

فیچر فیس بک کی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشن پر استعمال کیا جا سکے گا جس میں آپ ویڈیو بنا کر تبصرہ کرسکیں گے۔


ویب ڈیسک May 18, 2016
فیچر فیس بک کی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشن پر استعمال کیا جا سکے گا جس میں آپ ویڈیو بنا کر تبصرہ کرسکیں گے۔ فوٹو؛ فائل

SUVA: معروف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جلد ویڈیو تبصروں کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

پہلے فس بک پر صرف لکھ کر تبصرہ کیا جا سکتا تھا لیکن بعد میں فیس بک نے تصویری تبصروں کا فیچر متعارف کرایا اس فیچر نے صارفین میں بھرپور پذیرائی حاصل کی اور سبھی نے دوسروں کی پوسٹوں کا جواب تصویروں سے دینا شروع کر دیا۔ اب ہو جائیں تیار کیونکہ فیس بک وڈیوز کے ذریعے تبصرہ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرانے والی ہے۔

یہ فیچر فیس بک کی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ایپلی کیشن پر استعمال کیا جا سکے گا۔ فی الحال اس فیچر کو جاری کرنے کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی البتہ اگلے چند ہفتوں میں اس کے سامنے آنے کی امید رکھی جا سکتی ہے۔ اس کے اجرا کے بعد کمنٹ باکس میں موجود کیمرے کو جب آپ استعمال کریں گے تو وڈیو بنانے کا آپشن بھی موجود ہو گا اس طرح آپ فوری اپنی مختصر سی ویڈیو کے ذریعے بھی کسی کی پوسٹ پر اظہار خیال کر سکیں گے۔

مقبول خبریں