لاہور پولیس نے شب برأت کے لیے سکیورٹی پلان تیار کرلیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 مئ 2016
شب برأت كے موقع پر شہر میں 5 ہزار سے زائد پولیس اہلكار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، ڈی آئی جی آپریشن، فوٹو؛ فائل

شب برأت كے موقع پر شہر میں 5 ہزار سے زائد پولیس اہلكار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، ڈی آئی جی آپریشن، فوٹو؛ فائل

 لاہور: ڈی آئی جی آپریشن ڈاكٹر حیدر اشرف نے كہا ہے كہ شب برأت كے موقع پر شہر میں 5 ہزار سے زائد پولیس اہلكار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشن ڈاكٹر حیدر اشرف نے مساجد اور امام بارگاہوں  كی سكیورٹی كے فول پروف انتظامات كرنے كے احكاما ت جاری كردیے۔ ڈی آئی جی کے مطابق شب برأت کے کے موقع پر تمام مساجد اور امام بارگارہوں كے تحفظ كو یقینی بنایا جائے گا اور اس روز 5 ہزار سے زائد اہلكار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ تمام ڈویژنل ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میں موجود مساجد اور امام بارگاہوں كا خود دورہ كریں اور سكیورٹی انتطامات كا جائزہ لیں۔ ڈی آئی جی نے تمام اہلكاروں كو ہدایت كی كہ وہ اپنے فرائض عبادت سمجھ كر ادا كریں اور فرائض میں  كو تاہی یا غفلت كسی صورت برداشت نہیں كی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔